میری اپنی ایک دنیا ہے
تم سب سے اچھا ہوں میں
میری دنیا میں نہ جھوٹ ہے، نہ فریب ہے
نہ ڈر سے میرا کوئی رشتہ ہے نہ خوف میرے ساتھ ہے
اگر ہے تو صرف ایک شدت ہے
شدت ہے مجھے اپنی بات منوانے کی۔۔
شدت ہے مجھے تیرے پاس آنے کی
مکمل ہوں مگر ادھورا سا رہ جاتا ہوں
کہنا کچھ چاہتا ہوں اور کہہ کچھ جاتا ہوں
دکھنے میں تم جیسا ہوں
دل و دماغ سے تھوڑا بچہ رہ جاتا ہوں
کیا کروں اس وقت پر پہچانا نہیں مجھے
جس وقت پر جس چیز کی ضرورت تھی وہ دلایا نہیں مجھے
اب وقت نکلنے پر رونا کیسا
جب ساتھ کچھ لایا ہی نہیں تھا تو کھونا کیسا
میرے مقدر کو میری مٹھی میں ہی بند رہنے دو
جب کرنا کچھ نہیں ہے تو واویلا کیسا
اس محفل میں ایک التجا لے کر آیا ہوں
خالی ہاتھ آیا ہوں لیکن بہت کچھ لے کر جانا چاہتا ہوں
کچھ وعدے، کچھ قسمیں
اور کسی سے صرف آسرا چاہتا ہوں
اس معاشرے میں اپنا ایک مقام چاہتا ہوں
بہت عام سی زندگی جیتا ہوں
پر ایک عالی شان موت چاہتا ہوں
میری اپنی ایک دنیا ہے تم سب سے اچھا ہوں میں
میری اپنی ایک دنیا ہے اب میں بس جینا چاہتا ہوں